انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا

منگل 16 اپریل 2024 23:29

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹIIکے پہلے سالانہ امتحانات19 اپریل سے شروع ہوں گے جس میں شرکت کرنے والی104685 طلبہ کے لئے 363 امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔کنٹرولرامتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان پارٹ ٹو سال 2024 میں پری میڈیکل گروپ میں 9475 طلبااور21826 طالبات، پری انجینئرنگ گروپ میں 4737 طلبا اور2966 طالبات، جنرل سائنس گروپ میں 11314 طلبااور9013 طالبات، ہیومینیٹیز گروپ میں 17876طلبااور23538طالبات، کامرس گروپ میں 2726 طلبااور1089 طالبات سمیت کل 46219 طلبااور 58466 طالبات سمیت 104685 طلباوطالبات حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ طلبہ کیلئے ضلع فیصل آباد میں کل 222،ضلع چنیوٹ میں 28،ضلع جھنگ میں 60 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 53 سمیت کل 363 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ریگولر طلبہ کو رول نمبر سلیپس ان کے تعلیمی اداروں کے توسط سے اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی طالبعلم کو رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ فوری طور پر فیصل آباد بورڈ کی انٹرمیڈیٹ برانچ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رول نمبر سلیپس بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات یا رہنمائی کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر2517710۔041 یا 9330366۔041پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں