جڑانوالہ تھانہ روڈالہ کی حدود میں مخالفین نے گھر پر دھاوا بول دیا

اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد کیا اور ان کی تیار گندم کی فصل تباہ کر دی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے

پیر 28 مارچ 2022 12:29

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) جڑانوالہ تھانہ روڈالہ کی حدود میں مخالفین نے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد کیا اور ان کی تیار گندم کی فصل تباہ کر دی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ کے نواحی دیہات چک نمبر 365 گ ب سمی دی جھوک میں الفت نامی شخص نے ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محکمہ صحت میں ملازم الطاف حسین کے گھر زبردستی گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی تیار کھڑی گندم کی فصل پر ٹریکٹر چلا کر تباہ کر دی وجہ عناد میں بنایا گیا ہے کہ ملزمان ڈاکٹر الطاف کی زمین میں زبردستی اپنا راستہ بنا رہے تھے جس پر ڈاکٹر الطاف نے انہیں متعدد بار اس حرکت پر منع بھی کیا جس پر ان کی اور ڈاکٹر الطاف کے مابین کشیدگی پائی جاتی تھی جس پر مشتعل ہو کر ملزمان نے حملہ کر کے اسے اور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں اپنے ہی ملازم علی اکبر کو خود ساختہ زربات لگا کر تھانہ سے ڈاکٹ حاصل کیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میڈیکو حاصل کرنے کے لئے پہنچ گئے متاثرین نے مقامی پولیس کو اس ہونے والی غنڈہ گردی کی بروقت اطلاع دی مگر تاحال کوئی شنوائی نہ ہو سکی ڈاکٹر الطاف نے بنایا کہ اس کی لاکھوں روپے مالیتی گندم کی کھڑی فصل ملزمان نے تباہ کر دی ہے اس نے مقامی پولیس اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ احمد سعید منج اور آر پی او فیصل آباد سے ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں