جڑانوالہ نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر سے زیورات موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پیر 16 مئی 2022 12:51

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) جڑانوالہ نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر سے زیورات موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں موضع جودھکے کا رہائشی نوجوان محمد اسلم کے گھر گزشتہ رات نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور ان کے گھر سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آڑھای تولے طلائی زیورات چار عدد موبائل فون ایک لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اسلم کے گھر والے اپنے حسب معمول صبح اٹھے تو گھر کا تمام سامان بکھڑا پڑا تھا وہ دیکھ کر حیران رہ گئے مدعی نے نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ اندراج کے لئے درخواست دی تاحال پولیس نے چوری میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہ کیا جا سکا مدعی نے پولیس کے اعلی حکام آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ پولیس چوروں کو گرفتار کر کے میرا لوٹا ہوا مال برآمد کروائیں تاکہ لوگوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکیں

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں