جڑانوالہ ڈویژن پولیس نے رواں 4 ماہ کے دوران 5کروڑ روپے کا مال و مسرقہ برآمد کر لیا

منشیات و ناجائز اسلحہ کے درجنوں مقدمات بھی درج

پیر 8 مئی 2023 13:08

جڑانوالہ ڈویژن پولیس نے رواں 4 ماہ کے دوران 5کروڑ روپے کا مال و مسرقہ برآمد کر لیا
جڑانوالہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2023ء) جڑانوالہ ڈویژن پولیس نے رواں 4 ماہ کے دوران 5 کروڑ روپے کا مال و مسروقہ برآمد کر لیا،منشیات و ناجائز اسلحہ کے درجنوں مقدمات بھی درج، تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ بلال محمود سلہری نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے رواں 4 ماہ کے دوران ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگز کو گرفتار کرکے دوران تفتیش شہریوں سے لوٹا گیا 5 کروڑ روپے مالیت کا مال و زر برآمد کر لیا ہے جبکہ منشیات و ناجائز اسلحہ کے درجنوں مقدمات درج کرکے بھاری مقدار میں چرس افیون و شراب بھی قبضہ میں لی گئی ہے ایس پی بلال محمود سلہری کا کہنا تھا کہ پولیس نے ماہ اپریل میں 2 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا اور 9 ڈکیت گینگز کے 29 مجرمان کو پکڑ کر پابند سلاسل کیا ہے پولیس نے قتل کے 9 مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرکے چالان عدالتوں میں جمع کروا دئیے ہیں جڑانوالہ پولیس نے منشیات کے 29 مقدمات درج کرکے 56 کلو چرس،6 کلو افیون 1593 لیٹر شراب برآمد کی ناجائز اسلحہ کے 69 مقدمات کا اندراج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ہے ایس پی جڑانوالہ  بلال محمود سلہری کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین زمہ داری ہے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بیناد پر کارروائیاں جاری ہیں منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں عوام الناس کو چاہیے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ایس پی بلال محمود سلہری کا کہنا تھا کہ ڈکیت گینگز کی گرفتاری سے وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں