جڑانوالہ دو مختلف واقعات میں کمسن بچی سمیت 2بچے جنسی ہراسگی کا شکار

ملزمان نے چیز کے بہانے ننھی کلی کو مسل ڈالا جبکہ دوسرے واقعہ میں تشدد کے بعد 12سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا

بدھ 4 مارچ 2020 22:32

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2020ء) جڑانوالہ دو مختلف واقعات میں کمسن بچی سمیت 2بچے جنسی ہراسگی کا شکار ، ملزمان نے چیز کے بہانے ننھی کلی کو مسل ڈالا جبکہ دوسرے واقعہ میں تشدد کے بعد 12سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جنسی ہراسگی کی آئے رو ز بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت وقت کو سخت فیصلے و قوانین بنانا ہوںگے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عمیرہ دختر رب نواز بعمر 10سال ساکن 277گ ب تھانہ روڈالہ کو چیز لینے کے بہانے ملزم خرم ولد ریاض نے مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ روڈالہ نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں 108گ ب تھانہ صدر کے رہائشی نصیر کے 12سالہ بیٹے ریاض نصیر کو اوباش ملزمان اسد ، امجد نے تشدد کے بعد زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ دونوں واقعات پر پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں