جڑانوالہ، جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجوں کی فائرنگ، سگے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول 4 بچوں کا باپ تھا

پیر 26 اکتوبر 2020 19:00

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجوں نے فائرنگ کرکے سگے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول 4 بچوں کا باپ تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر 278 گ ب کے رہائشی عثمان کا اپنے بھتیجوں اشفاق،اشتیاق،تصورعباس،رب نواز کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا عثمان اپنے کھیتوں کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں گھاٹ لگائے بھتیجوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عثمان دم توڑ گیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے دن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات سے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا مقتول 4 بچوں کا باپ تھا ورثاء نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں