فیصل آباد ،کرونا کے باعث مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

جمعرات 28 جنوری 2021 16:02

فیصل آباد ،کرونا کے باعث مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) فیصل آباد میں کرونا کے باعث مزید 9 مریض زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے، الائیڈ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد مرنے والوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کر دیں، ڈاکٹروں کا کرونا کی دوسری لہر کے دوران بڑھتی ہوئی اموات پر شہریوں کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تنبیہہ کی الائیڈ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 نئے مریض آئے جنہیں مختلف مختص وارڈز میں داخل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا جبکہ 23 مریض پہلے سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے داخل ہونے والے کرونا کے مریضوں میں دو کنفرم، 7 مشتبہ مریض شامل ہیں، ڈاکٹروں نے نئے آنیوالے مریضوں کے کرونا ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے جن کا حکومتی ہدایت کے مطابق ہسپتال میں مختص 8 وارڈز میں علاج معالجہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں