جڑانوالہ، ریلوے ملازمین کے کوارٹر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:36

مکوآنہ۔/ جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پرانے پاکستان کی طرح نئے پاکستان میں بھی ریلوے ملازمین کی حالت زار نہ بدل سکی ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ قیام پاکستان سے پہلے کے بنے ہوئے ریلوے ملازمین کے کوارٹر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگے ٹوٹی پھوٹی دیواریں بوسیدہ چھتوں اور سہولیات کی عدم فراہمی سے ریلوے ملازمین سخت اذیت سے دوچار ہیں لیکن محکمہ ریلوے کے اعلی حکام نے ریلوے ملازمین کے اس مسئلے کو حل کرنے پر کوئی توجہ ہی نہیں دی ریلوے کے کوارٹرز میں رہنے والے ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کی عمارت بھی ابھی تک نہ بن سکی لیکن محکمہ ریلوے کی خدمت کرنے والے ملازمین کے ریلوے کوارٹرز نئے بنانا تو دور کی بات ہے حکومت نے کبھی ان کی مرمت پر بھی توجہ نہیں دی گئی

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں