پنجابی فلموں کے ورسٹائل صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خان کی 14ویںبرسی20 ستمبرمنگل کو منائی جائے گی

منگل 19 ستمبر 2023 21:14

پنجابی فلموں کے ورسٹائل صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خان کی 14ویںبرسی20 ستمبرمنگل کو منائی جائے گی
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2023ء) پنجابی فلموں کے ورسٹائل صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خان کی 14ویںبرسی20 منگل کو منائی جائے گی برسی کے سلسلے میںفلمی حلقوں میں تقریبات منعقد کی جائیںگی۔یوسف خان پاکستان کے واحد اداکار تھے جنہوں نے نصف صدی تک فلم انڈسٹری پر راج کیاتھا۔

(جاری ہے)

اداکار یوسف خان نی1954ء میں فلم پرواز سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیاستر کی دہائی یوسف خان کے عروج کا زمانہ تھااداکار یوسف خان زندگی بھر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلا ف رہے وہ پیدائشی مسلم لیگی تھے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے محبت کی حد تک عقیدت رکھتے تھے۔

یوسف خان کی پچاس سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیالیجنڈ یوسف خان 20ستمبر2009ء کو انتقال کر گئے تھے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں