ڈپٹی کمشنر نے دربار سلطان باہو کادورہ کیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

جھنگ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے دربار سلطان باہو کادورہ کیا اوردربارپر جاری عرس کے موقع پر سیکورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرمحمد سرور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر کو سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔انہوںنے اس موقع پر کہا عاشورہ محرم سیکورٹی کے حوالہ سے ہر لمحہ اہمیت رکھتا ہے ۔

اس ضمن میں ہر فرد کو انتظامیہ کا پھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے زائرین کو تمام سہولیات دی جائیں ۔عرس مبارک کے موقع پر تمام محکمے اپنی دمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ زائرین کی بڑی تعداد کی متوقع آمد ہے جس کے پیش نظر دربار کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائے ،محکمہ پولیس،قومی رضاکار سمیت تمام متعلقہ محکموں کے آفسران اور ملازمین آلرٹ رہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران محرم الحرام کے پیش نظر عزاء داروںکے جلوسوں کو سیکورٹی کی فراہمی کے اور روٹس کابھی تفصیلی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں