جھنگ،ریسکیو1122کے اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد

پیر 6 جولائی 2020 16:55

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 جھنگ علی حسنین کی ہدایت پرپیر کے روز ریسکیو اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ مائی ہیر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا گیاجس میں ریسکیواہلکاروں کی ایک میل دوڑ اور مختلف فزیکل ایکسرسائز زکروانے سمیت محکمانہ تحریری ٹیسٹ بھی لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیسٹ کی نگرانی کرنیوالے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے کہا کہ جسمانی طور پر فٹ ریسکیوئرز ہی ایمرجنسی میں متاثرہ افراد کو ریسکیو کر سکتے ہیں جبکہ جسمانی فٹنس ایک ریسکیوئر کیلئے شرط اول ہے اسی لئے ہر ماہ ریسکیوئرز کا فزیکل ٹیسٹ لیا جاتا ہے تاکہ ریسکیوئرز اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھ سکیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں