تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 64ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
بدھ 18 فروری 2015 16:55
جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 64 ویں سالگرہ کل 19فروری بروز جمعرات کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منائی جا ئیگی جبکہ اس موقع پر جھنگ سمیت ملک بھر کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کیلئے دعاؤں سمیت ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے ترجمان محمد انیس انصاری نے بتایاکہ شیخ الاسلام کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی تقریب ان کے جائے ولادت فریدیہ ٹرسٹ نزد پرانی عید گاہ جھنگ صدر پر منعقد ہو گی جس میں سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد مصطفی کی عمر مبارک کی نسبت سے 63پونڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنما الحاج محمد صبغت اللہ قادری، حاجی محمد انیس انصاری ، غلام سرور قادری، محمد اسماعیل خان ، طارق محمود انصاری، حافظ شکیل قادری، رانا محمد نسیم ، علامہ عبدالقدیر قادری، حافظ محمد شفیق قادری، علامہ نور محمد کلیکہ سمیت کئی مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی قائدین اور بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجودہوں گے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین نے بتایاکہ شیخ الاسلام جنہوں نے اکتوبر 1981ء میں منہاج القرآن اور مئی 1989ء میں پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی 19فروری 1951ء کو محلہ پرانی عید گاہ جھنگ صدر میں پیداہوئے ۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے عربی ، انگریزی ، اردو زبان میں 400سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں عرفان القرآن، دہشت گردی اور فتنہ خوارج، کشف العطاء، اسلام کا تصور ملکیت ، بد انتظامی و عذاب الٰہی سے نجات کیسے ممکن ہے۔ تسمیتہ القرآن ، عقیدہ توحید کے سات ارکان، مقدمہ سراء الرسول، دلائل البرکات ، کتا ب التوحید، عقیدہ ختم نبوت، المنہاج السوی، دلائل الخیرات ، انتخابات یا نظام انتخابات، ریاض الصالحین، معمولات میلاد، نورمحمدی ، تاریخ موٴلد النبی، میلاد النبی، سیرت خدیجتہ الکبریٰ ،شمائل مصطفی ، سیاسی مسئلہ اور اس کااسلامی حل، شہادت امام حسین ، سفر نامہ ، کری ایشن آف مین، تصور دین، اسلام اور جدید سائنس سمیت سینکڑوں انتہائی ضخیم کتب اس وقت دنیا بھر کی لائبریریوں میں موجود اور عالم اسلام کے ساتھ ساتھ بین الاقوام میں پڑھی اور پڑھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک ، قوم ، دین و مذہب کیلئے لازوال و تاریخ سازخدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا اچانک وزٹ کیا
ظ* فیصل آباد،جھنگ روڑ پر جگہ جگہ بنے یو ٹرن حادثات میں اضافہ کا سبب بننے لگے
ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیرنے مختلف امتحانی مرکز کا دورہ کیا
کلمہ چوک سے ملحقہ فاریسٹ پارک کی بحالی پر اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنرجھنگ
محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے سیمینار برائے بحالی کپاس مہم کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تمام محکموں کی کارکردگی پر فوکس ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے