ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جھنگ میں بھی کشمیر ڈے بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیو ں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں
اتوار 5 فروری 2017 22:20
(جاری ہے)
ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی اورجہدوجہد آزادی کشمیر زندہ باد کے نعروں پر مبنی بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔
ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خا ن سیال نے کہاکہ یوم کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ظلم و ستم اورکشمیریوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کی طرف دلانا ہے ۔انہوںنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے مذت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گیں اوروہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر اجاگر کیا ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ۔چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے کہاکہ آزادی کشمیریوںکا حق اورمقدر ہے جو انہیں مل کر رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جسے بھارتی غاصبوں سے آز اد کرا کر دم لیں گے۔ ریلی کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ کامرس کالج سے طلباء نے گذشتہ رات ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت عبدالحسیب صدر المحمدیہ سٹوڈنٹس جھنگ نے کی جبکہ ریلی میں عمران بلو چ ضلعی صدر ایم ایس ایف ، مہراظہر نوناری ضلعی صدر KSF ، محمدحمزہ تحصیل صدرالمحمدیہ سٹوڈنٹس جھنگ، مہرعامر تحصیل صدرKSF، تنویر بلوچ کالج صدر MSF نے سینکڑوں طلباء کے ساتھ شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحسیب صدر المحمدیہ سٹوڈنٹس نے کہا کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے او ر پاکستانی قوم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جب تک پاکستانی قوم کا ایک بچہ بھی باقی ہے وہ کشمیر کی جدو جہد آزادی میں کشمیر ی عوام کے شانہ بشانہ رہے گا ۔ اس موقع پر دیگر کئی طلباء رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آج جماعت اسلامی جھنگ کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی ا و ر یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس انعقاد کیا گیا۔ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی۔ ان خیالات کااظہار رانا محمدآصف سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری وانسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار اداکررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔پانچ فروری یوم کشمیر ، کشمیرویوں کے بنیادی حق خوارادیت کی یاد دلاتا ہے اور ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے ضمیر پر سوالیہ نشان بھی نصب کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر علی خان نے اپنے دفتر میں ایک منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ستر سال سے آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری عوام نے ہزاروں قربانیاں دے کر بھی اپنا حق خوارادیت حاصل کرنے میں پیچھے نہیں ہٹے ۔کشمیر دنیا کی ایک ایسی تاریخ ہے جس میں کشمیریوں نے رنگ نسل ، مذہب اور فرقہ سے بالا تر ہوکر صرف اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کشمیریوں کو ہی دینے ہونے گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بن کر رہیگا۔جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا اچانک وزٹ کیا
ظ* فیصل آباد،جھنگ روڑ پر جگہ جگہ بنے یو ٹرن حادثات میں اضافہ کا سبب بننے لگے
ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیرنے مختلف امتحانی مرکز کا دورہ کیا
کلمہ چوک سے ملحقہ فاریسٹ پارک کی بحالی پر اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنرجھنگ
محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے سیمینار برائے بحالی کپاس مہم کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تمام محکموں کی کارکردگی پر فوکس ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم قرار دیدیا