آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کا حل ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی انقلابی ایجنڈامیں مضمر ہے‘طاہر کھوکھر

اتوار 27 جون 2021 14:30

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2021ء) آزادکشمیر عوامی تحریک کے مرکزی رہنما، سابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ ، امیدوار اسمبلی حلقہ جموں۔1 طاہرکھوکھر آزادکشمیر بھر کے سیاسی کارکنوں اورباشعور عوامی طبقات کو عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کا حل ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی انقلابی ایجنڈامیں مضمر ہے۔

صرف عوامی تحریک کے منشور پر عمل پیرا ہو کر ہی آزادکشمیر سے فرسودہ اور گلے سڑے نظام سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ عوام اور سیاسی کارکن آخر کب چند خاندانوں اور مافیاز پر مشتمل سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بنے رہے گے۔ حال ہی میں پی ٹی آئی نے جس طرح ٹکٹ فروخت کئے اوربرسوں سے محنت کرنے والوں کارکنوں کو بھیڑبکریوں کی طرح ڈیل کیا اس سے سیاسی کارکنوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوامی تحریک کے دروازے ہر سیاسی کارکن کیلئے کھلے ہیں ۔ عوامی تحریک نے آزادکشمیر میں اپنی سیاسی جدوجہدکاآغاز کر دیاہے ۔آزادکشمیربھراورمہاجرین حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے جائیںگے جو بھی مخلص سیاسی کارکن جو فرسودہ اور گلے سڑے نظام سے نجات حاصل کرنا چاہتاہے وہ عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے انہوں نے سیاسی کارکنوں سے اپیل کہ وہ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور رابطہ کر کے اپنی خدمات پیش کریں اور انقلابی قافلہ کاحصہ بنیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں