دینی مدارس ملک کی بہترین این جی اوز ہیں,شہباز گجر

اتوار 30 اپریل 2017 20:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر وصوبائی ڈپٹی سیکرٹری شہباز گجر ایڈوکیٹ نے مدرسہ جامع نعمانیہ ٹوبہ کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس ملک کی بہترین این جی اوز ہیں جو لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیمی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دینی مدارس کو جدید علوم و ٹیکنالوجی کی تعلیم کو بھی فروغ دینا چاہیی جلسہ سے شیخ الحدیث مولانا عبدالرحیم ، سید مصدوق حسین شاہ، مولانا حافظ محمد طارق( مہتمم مدرسہ ہذا) ،مولانا ابو بکر شاہ، مولانا پیر ساجد الرحمن شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں