ْجھنگ، ضلع کے اسلحہ ڈیلروں کی چیکنگ کیلئے تین ضلعی افسران کو خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے

اتوار 14 مئی 2017 20:50

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی طرف سے ضلع بھر کے اسلحہ ڈیلروں کی چیکنگ کیلئے تین ضلعی افسران کو خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے پنجاب آرمز رولز 2017 ء کے تحت جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سجاد احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہارون رشیداور اسسٹنٹ کمشنر شاہد جوئیہ کو اختیارت دیئے گئے ہیں کہ وہ ضلع کی حدود کے اندر قائم اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں کے اندر نہ صرف داخل ہو سکیں گے بلکہ اسلحہ کے سٹاک رجسٹراور دیگر ریکارڈ بھی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ ڈیلروں کو قوائد ضوابط کے تحت اپنا کاروباری جاری رکھنے کا پابند بھی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں