محرم الحرام ایمر جنسی پلان مرتب کر لیا گیا‘ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:36

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر علی حسنین نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام ایمر جنسی پلان مرتب کیا گیاہے جس کے تحت تمام معمول کی ایمرجنسی سروسز کے ساتھ ماتمی جلوسوں اور محرم کے دیگر پروگراموں کے دوران فرسٹ ایڈ اور دیگر میڈیکل ایمرجنسی سروسز بروقت مہیا کی جائینگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں ریسکیو افسران اور عملہ کی مختلف شفٹوں کے تحت ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں جن پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوںنے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں انجمن لائسنسدارن تعزیہ و علم اور منتظمین مجالس سے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران محرم ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے اورانہیں اس امر کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ محرم الحرام کے دوران ہر قسم کی میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے ریسکیو کا عملہ موقع پر موجود رہیگا اور انہیں بیک اپ سپورٹ بھی فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں