ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور علاج کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:37

جھنگ - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور علاج معالجہ کیلئے تمام دستیاب کو وسائل بروئے کار لایا جائے اورقیدیوں کیلئے سیکورٹی انتظامات کو موثر طریقے سے فعال رکھا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی کی صورت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ ہدایات انہوںنے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگرافسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے ہسپتال، لائبریری، کچن ، کمپیوٹر لیب اور گودام میں اشیاء کے معیار کا جائزہ لیااور جیل انتظامیہ کو صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے انتظامات کو مزید فعال بنانے کی تاکید کی۔ انہوںنے جیل ہسپتال میں زیر علاج قیدی مریضوں کی عیادت کی اورانکے علاج معالجہ کے حوالہ سے تبادلہ خیال بھی کیا۔بعدا زاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے جیل کے دیگر حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں