ریسکیو1122جھنگ کا ربیع الاوّل میں ہونے والی محافل نعت اور جلوس میں فول پروف ایمرجنسی فراہم کرنے کا اعلان

بدھ 22 نومبر 2017 19:39

جھنگ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ کا ربیع الاوّل میں ہونے والی محافل نعت اور جلوس میں فول پروف ایمرجنسی فراہم کرنے کا عزم اس کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122جھنگ علی حسنین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ربیع الاوّل کا مہینہ بہت مقدس مہینہ ہے اور اس بابرکت مہینہ میں ریسکیو1122کے جوان اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہر ایمرجنسی میں پہلے کی طرح محنت اور لگن سے کام کریں گئے تاکہ ضلع جھنگ کی عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو ۔

انہوں نے بتایا کہ 11اور12ربیع الاوّل کے جلوس میں ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی ہیں اس کے علاوہ ایمبولینس اور فائر کی گاڑی بھی جلوس کے ساتھ ہو گئی اس کے علاوہ عملہ اسٹیشن پر ہائی الرٹ رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی پر فوراً قابو پایا جاسکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں