عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں اور اجتماعات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ترجمان پولیس

بدھ 29 نومبر 2017 19:38

جھنگ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع بھر میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں اور اجتماعات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 12ربیع الاول کو ضلع میں 26چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ جن میں سے 19 جلوس سٹی سرکل میں نکالے جائیں گے جبکہ صدر سرکل میں 3 شورکوٹ سرکل میں 2 اور احمد پور سرکل میں 2 جلوس نکالے جائیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ان جلوسوں کے ساتھ 1200سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ 300 رضاکار بھی ساتھ ہونگے۔ اس دوران ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی گشت پر رہیں گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے شرکاء کو بروقت طبی امداد دینے کیلئے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں تمام اہم چوراہوں پر موجود رہیں گی۔ جبکہ ریسکیو کا عملہ اور ایمبولینسز جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہیں گی۔ جلوسوں میں شرکت کے لئے واک تھرو گیٹس لگائے جا ئیں گے اور چار دفعہ تلاشی کے بعد انٹری ہوگی۔ جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عوام کسی قسم کی غلط افواہ پر کان دھرنے کی بجائے براہ راست پولیس سے رابطہ کرے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں