ڈی پی او نے ایم ٹی سیکشن پولیس لائنز کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا

بدھ 9 مئی 2018 23:56

جھنگ۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجھنگ کیپٹن (ریٹائرڈ)لیاقت علی ملک نے ایم ٹی سیکشن پولیس لائنز کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ خرم شہزادSP انوسٹی گیشن جھنگ ، محمد اشرف کوڈھن DSP لیگل جھنگ ، محمد اشرف ریڈر ٹو ڈی پی او ، محمد نواز اے ایس ائی دفتر پولیس اور محمد یونس حسنانہ PRO ٹو ڈی پی او بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ کے پولیس لائنز پہنچنے پر ضلع پولیس کے دستہ نے انکے اعزاز میں سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے پولیس لائنز میں واقع دفتر ایم ٹی سیکشن کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم الشان بلڈنگ جھنگ پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی ہے ،اس سے قبل تمام تھانہ جات میں SHOs کے رومز کی تزئین و آرائش ، ائر کولر ، واٹر ڈسپینسر کی فراہمی اور ڈی پی او آفس کی عمارت کی تزئین و آرائش جیسے منصوبے پایا تکمیل کو پہنچائے گئے ہیں، پروگرام کے آخر میں ڈی پی او جھنگ نے ایم ٹی سیکشن میں اچھی کارکردگی والے ملازمان میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں