الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 11 جولائی 2018 23:36

جھنگ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں امیدوار برائے قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی غلام احمد خان گاڈی کی الیکشن مہم کے سلسلہ میںعطا ء اللہ ولد سردار بخش ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس پر انتظامیہ کی طرف سے کاروائی کرتے ہوئے عطا اللہ نامی شخص کے خلاف تھانہ قادر پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم وال چاکنگ ایکٹ ترمیمی آرڈی نینس کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، سیاسی امیدواران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں