سیدہ عابدہ حسین امام نے ملک ظفر عباس ٹوانہ کی حمایت کا اعلان کردیا

بدھ 11 جولائی 2018 23:37

جھنگ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر و سفیر سیدہ عابدہ حسین امام کی قیادت مین شاہ جیونہ گروپ نے متفقہ طور پر پی پی126کے لیے آزاد امیدوار ملک ظفر عباس ٹوانہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے گذشتہ روز یہ اعلان ملک ظفر عباس ٹوآنہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیدہ عابد ہ حسین، امیدوار NA115سیدہ صغریٰ امام، امیدوار پی پی126ملک ظفر عباس ٹوانہ،سید حبیب سلطان دربار ہاتھیوان سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ شہر کے وسیع مفاد کے لیے امیدوار این اے 115سیدہ صغریٰ امام،پی پی 126ملک ظفر عباس ٹوانہ کا پینل بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر وہ مل کر شہر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ جھنگ یہاں کی عوام کا ہے اور اس کی تقدیر کا فیصلہ عوام ہی کریں گے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر وہ یونیورسٹی،سیوریج کے نظام کی درستگی،صحت، تعلیم ،روز گار سمیت دیگربنیادی ضروریات کی فراہمہ کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں