محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی مساجد کے منتظمین اور خطیاء سے ملاقات

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:30

جھنگ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران ہم آہنگی ،رواداری ، بھائی چار ہ کی فضاء کو بحال رکھنے اور امن و امان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لئے مساجد کے منتظمین اور خطیب حضرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے صوبائی گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

مجالس کے اوقات ، لاؤڈ سپیکر کے نا جائز استعمال،وال چاکنگ اور نفرت انگیز تقارریر کرنے پر فوراً قانونی کاروائی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا ، واٹس ایپ اور ٹویٹر پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں سوشل میڈیا کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ یوم عاشورہ جمعة المبارک کے دن ہے اس لئے جمعة المبارک کے خطبے کا خاص خیال رکھا جائے۔

جلوس اور مجالس کے دوران کسی مسلک کے خلاف نعرے بازی کی اجازت نہ ہوگی۔گاڑیوں اور رکشوں پر اونچی آواز میں ڈیک سپیکر یا ایمپلی فائر چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ محرم الحرام میں پرائیویٹ گن مین یا سکیورٹی گارڈ رکھنے کی اجازت بالکل نہ ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاہم مجالس و جلوس ہائے کی ٹائمنگ اور روٹ کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے لہذا عوام کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے۔تمام منتظمین اور خطیب حضرات نے محرم الحرام میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی او ر اس بات کا عہد کیا گیا کہ ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں