ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ ظفر اقبال تارڑکا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

بدھ 12 دسمبر 2018 22:08

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ ظفر اقبال تارڑ نے سول جج تصور حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرارشد علی وڑائچ سپرنٹنڈنٹ جیل، حسن نواز کاٹھیہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو، علی امیر شاہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ نے ان کا پُروقار استقبال کیا۔ دوران وزٹ انہوں نے خواتین وارڈ، ہسپتال ، نوعمر وارڈ اور مختلف بارکوں کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ ظفر اقبال تارڑنے ذاتی مچلکہ پر معمولی نوعیت کے ایک اسیرکو ذاتی مچلکہ پر رہا کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں