احمدپورسیال کو صفائی کے لحاظ سے ضلع کی مثالیں تحصیل بنائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:59

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال راشد چوہدری نے محلہ نوازش نگر گڑھ موڑ میں سیوریج کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اچانک معائنہ کیا ۔انہوں نے موقع پر پہنچ کر پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اور ایم سی کے عملہ کو طلب کر کے اپنی نگرانی میں کھڑے پانی کا نکاس کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احمدپورسیال کو صفائی کے لحاظ سے ضلع کی مثالیں تحصیل بنائیں گے، شہر میں گلیوں اور شاہراوہوں کو روزانہ کی بنیادوں پر صاف کیا جائے گا ۔

سیوریج کے نظام میں بہتری لائی جائے گی تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی کے عملے کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے اب روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کی جائے گی اور اس بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین رعایت کے مستحق نہیں۔ ملازمین ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں