اٹک،کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں 73قرنطینہ سنٹر قائم

منگل 24 مارچ 2020 22:18

کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) ضلع اٹک میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اس وباء کے متاثرہ افراد کے علاج و معالجہ کے لئے ضلع بھر میں 73قرنطینہ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ضلع اٹک کے کسی علاقے سے کرونا وائرس کے مریض کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ محکمہ صحت اٹک کے فوکل پرسن ڈاکٹر اسد خان کے مطابق حکومت پنجا ب کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کی تمام ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر صحت عامہ کے لئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر دیئے گیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے روشناس کرانے کے لئے مہم بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں