محکمہ صحت افسران انسداد پولیوکی خصوصی مہم کے کیچ اپ ڈیز کے دوران فیلڈ میں رہتے ہوئے پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کریں،محمد طاہر وٹو

کسی گھر کا کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے، نئی نسل کوپولیو سے پاک کرنے کے لئے جذبوں میں کمی نہیں آنی چاہیے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:42

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ انسداد پولیوکی خصوصی مہم کے کیچ اپ ڈیز کے دوران فیلڈ میں رہتے ہوئے پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کریں اور کسی گھر کا کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ نئی نسل کوپولیو سے پاک کرنے کے لئے جذبوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔

اس ضمن میں انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کا ر لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین کی آگاہی کے لئے مساجد میں اعلانات کرانے کی بھی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مہم کے اختتام تک اہداف کے حصول کے لئے کمربستہ رہیں اور کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پولیو ٹیمیں جاری مہم پر عملدرآمدکو چیک کرنے کے لئے مختلف گلی محلوں کا دورہ کر رہی ہیںاور دروازوں پر دستک دیکر والدین سے پولیو ٹیموں کے آنے اور بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں دریافت اوربچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کرکے تصدیق بھی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کی موجودگی، ویکسی نیشن ریکارڈ سمیت وہاں موجود افراد ودیگر راہ گیروں سے پولیو ٹیموں کی ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو نے پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں لہٰذا غیر ذمہ داری سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں