ریسکیو 1122 نے ضمنی انتخاب کیلئے حتمی پلان تشکیل دے دیا

بدھ 30 نومبر 2016 12:51

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈ یا کوآرڈینیٹر محمد زبیر کے مطابق انچارچ ریسکیو 1122علی حسنین نے گزشتہ روز تمام افسران سے میٹنگ کی جس میں پی پی 78میں آج یکم دسمبر کوہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے ایمرجنسی پلان کی منظوری دی گئی اور تمام ریسکیو اہلکاروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایا ت جاری کیںتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظرعوام کو مسائل کو سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ریسکیو 1122 مین اسٹیشن کی تمام ایمبولینسز اور اہلکاروں کو ہدایا ت جاری کی گئی ہیںکہ ہمہ وقت تیار رہیں اور کسی بھی مدد کے لئے آنے والی کال پر فوری طور رسپونڈ کریں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں