ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ سبزیوں وپھلوں کی بولی کے عمل کی نگرانی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 جولائی 2019 19:01

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ سبزیوں وپھلوں کی بولی کے عمل کی نگرانی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے علی الصبح جہلم منڈی سبزی کا دور کیا اور سبزیوں وپھلوں کی بولی کے عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔انکا کہنا تھا کہ مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کرتے ہوئے پھل اور سبزیاں صارفین کو مقرر کردہ نرخوں کے مطابق مہیا کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انجمن سبزی و پھل فروشاں اور دیگر مختلف سٹالز کے زریعے بہترین کوالٹی کی پھل اور سبزیاں فروخت کرنے کے حوالے سے ہد ایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں، گرانفروشی سے پرہیز کریں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مزید بتایا ہے مصنوئی مہنگائی ہر گز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے ضلع بھر میں روٹی 7 روپے اور نان 10 روپے کے حساب سے فروحت ہو گی، خلاف وزری کرنے والے ہر گز قانون سے بلا تر نہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں