تاجر برادری ملک کی معیشت میں اہم ستون ہے جس کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے جبکہ شہریوں کو بہترین اور پر امن ماحول کی فراہمی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجو

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 6 جون 2023 18:19

تاجر برادری ملک کی معیشت میں اہم ستون ہے جس کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے جبکہ شہریوں کو بہترین اور پر امن ماحول کی فراہمی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجو
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2023ء) تاجر برادری ملک کی معیشت میں اہم ستون ہے جس کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے جبکہ شہریوں کو بہترین اور پر امن ماحول کی فراہمی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے آج مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جہلم اور مرکزی انجمن رجسٹرد لور گروپ کے دونوں گروپوں سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مرکزی انجمن رجسٹرڈ لور گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری،سرپرست اعلی ظہور عالم بٹ،چیئرمین حاجی محمد سعید،صدر نیا بازار ناہید خان۔وائس چیئرمین شیخ ذوالفقار علی کاشف،شیخ محمد احسان،ناصر ڈار،ندیم اختر، شعیب محمد احسان،فخر الحق سیٹھی،عامر سلیم میر،جبکہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جہلم کے صدر ملک اقبال اعوان، سرپرست اعلی شیخ محمد جاوید،جنرل سیکرٹر ی عبدالرشید بٹ،ملک اشرف محمود، تیمورنعیم،خلیق الزمان،طارق مسعود،چوہدری شعیب احمد کے علاوہ دیگر عہد ہ دار موجود تھے اس موقع پر ضلع میں مجموعی سیکورٹی،ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم معا ملات پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

یہ شہر ہم سب کا ہے ہم سب مل کر اس کو امن کا گہوراہ بنائیں گے۔تاجروں کے صدور کا عظم۔انہوں نے کہا کہ تاجروں نے پہلے بھی ضلع کے ساتھ ساتھ شہر میں امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے  اور پولیس کی معاونت سے تاجروں کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔انشاء اللہ یہ مشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں