پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ای روزگار پروگرام کے تحت پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے داخلو ں کا آغاز ہو گیا

جمعرات 1 جولائی 2021 20:48

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کیجانب سے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ای روزگار پروگرام کے تحت پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے داخلو ں کا آغاز ہو گیا ہے ۔جس کیلئے اہلیت کا معیار صوبہ پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیم کم از کم 16سال،عمر کی حد 35 سال اور معاشی حیثیت بے روز گاری ہو۔ٹریننگ کا دورانیہ 3 ماہ مفت ہو گا۔تین ماہ کے سیشن کے دوران ای کامرس،ٹیکنیکل،کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈوٹائزمینٹ اور ڈیزائیننگ وغیرہ کی تربیت دی جا ئیگی۔پڑھے لکھے بے روزگار مردوخواتین کو ٹریننگ کے مساوی مواقع میسر ہونگے ۔خواہشمندآن لائن www.erozgaar.pitb.gov.pk پر اپلائی کریں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں