جہلم ،تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا،شہریوں کا اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 21 نومبر 2019 19:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) جہلم کے تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ۔ شہریوں کا اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

سکولوں کے باہر ٹریفک پولیس اور تعلیمی اداروں کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے سکول کھلنے اور چھٹی کے اوقات کار میں تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے شہر میں بیشتر تعلیمی ادا روں کے باہر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔

جس کے باعث طلباء کے والدین سمیت عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس ساری صورتحال پر ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔شہریوں فیضان ،عثمان علی ،امجد خان ،کفایت شاہ ،احسن و دیگر نے ٹریفک پولیس کے اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں