ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 23 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹروسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 17:10

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 23 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹروسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 23 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

اس وقت جہلم میں 111 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس وقت کرونا وائرس کے 9 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 36151 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 739 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 612 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے 11 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں