ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل کی عیادت کیلئے اس کے گھر پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 27 فروری 2021 11:04

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل کی عیادت کیلئے اس کے گھر پہنچ گئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل کے گھر پہنچ گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت اور اسے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے ملاقات میں زخمی کانسٹیبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں