وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 مئی 2024 16:56

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں