ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے ہٹیاں بالا میں شاہرات کی بہتری اورتجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت کر دی

جمعہ 21 جنوری 2022 14:29

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا حسین کاظمی نے ہٹیاں بالا میں شاہرات کی بہتری۔تجاوزات کے خاتمہ۔سیوریج لائینوں کی بہتری اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو ہٹیاں بالا میں واٹر سپلائی لائینوں کو بہتر بنانے اور بازار کے اندر سے گذرنے والی واٹر سپلائی لائن کو متبادل راستوں سے گذارنے سمیت ضلع بھر میں محکمہ شاہرات اوپریشن اینڈ مینٹینس کے عملہ کو سڑکوں سے ریت بجری کے سٹاک ختم کرانے اور سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے گرے ملبے وغیرہ کو مکمل صاف کرنے بارے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم ویلی میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسئین محمد عمران۔

سب انجنئیر پبلک ہیلتھ عماد کیانی۔اور شاہرات اوپریشن اینڈ مینٹینس نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد شبیر خٹک اور روڈ کنٹریکٹر راجہ راشد سمیت دیگر زمہ داران سے تفصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی۔

(جاری ہے)

آفیسر مال جہلم ویلی بھی موجود تھے محکمہ پبلک ہیلتھ و شاہرات اوپریشن اینڈ مینٹینس نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کو تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ بھی کیا اور ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی جانب سے دی جانے والی ہدایات و احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ و شاہرات اوپریشن و مینٹینس نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زمہ داران نے جملہ کام مکمل کر کے رپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں