حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں 12 پولیس افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دیکر رینک لگا دئیے گئے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 20 اپریل 2024 16:39

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں 12 پولیس افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دیکر رینک لگا دئیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی،اس موقع پر ترقی یاب ہونے والے افسران کے فیملی ممبرز بھی موجود تھے، ضلع بھر کے 03 افسران کو انسپکٹر، 04 کو سب انسپکٹر، 03 کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 03 کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دی گئی، ترقی یاب ہونے والوں میں انسپکٹر عبدالغفار، انسپکٹر ندیم عباس، انسپکٹر عبدالرحمن، سب انسپکٹر صداقت علی، سب انسپکٹر ذاکر حسین،، سب انسپکٹر اظہر اقبال، سب انسپکٹر محمد فیاض، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالستار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد اختر، ہیڈ کانسٹیبل سید علی، ہیڈ کانسٹیبل دلاور عباس اور ہیڈ کانسٹیبل فائق علی(ایلیٹ پولیس فورس) شامل ہیں، اس موقع پر تمام ترقی یاب افسران نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، رینک بڑھنے سے آپ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،  ترقی سے آپ کا مورال بلند ہونا چاہیے اور آپ پہلے سے زیادہ محنت، لگن اور اخلاص سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، آپ اور آپ کی فیملیز کوجہلم پولیس کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ آپکی ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے، اپنے اختیارات کو مخلوق خدا کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پروموٹ ہونے والے افسران کو ہدایت

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں