ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے اہم مقدمہ میں ملوث گرفتار ملزم سے اسلحہ نا جائز برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 27 اپریل 2024 13:22

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2024ء) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے اہم مقدمہ میں ملوث گرفتار ملزم سے اسلحہ نا جائز برآمد،  ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کےملزم شاہد محمود کو گرفتار کیا تھا، ملزم سے دوران ریمانڈ، وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے مجھے اور میرے شوہر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا،مدعیہ مقدمہ۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں