پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 13 مئی 2024 18:26

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2024ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ٹی یو وی رائن لینڈ (TUV Rheinland) کمپنی، جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک انیسلمن(Benedik Aneselmann) کی ملاقات،  پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے پر تبادلہ خیال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت، پنجاب میں فلاحی منصوبوں کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ سے تکنیکی معاونت کے حصول پر تبادلہ خیال ، ترقیاتی پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ، سرٹیفیکیشن اور آڈیٹنگ کےلئے سروسز پر تبادلہ خیال ،   بینیڈک انیسلم کی پنجاب میں فلاحی منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی ،  ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مؤثر بنانے کیلئے اشتراک کار کا اصولی فیصلہ  ،  پنجاب میں  منصوبوں کے کامیاب تکمیل میں تکنیکی مدد اور مہارت فراہم کرنے پر اتفاقِ رائے، ینیڈک انیسلمن وزیر اعلیٰ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کو سراہتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں جدت اور پائیدار حل کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش کو سراہا۔ ٹی یو وی رائن لینڈ اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ مریم نواز شریف۔ اس موقع پر سینیر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر بھی موجودتھے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں