ایس ایچ او للہ ناصر محمود اور ٹیم کی شاندار کاروائی،گھریلو ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی اعظم موٹو فیصل آبادی ڈکیت گینگ کے 03 ملزمان گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 مئی 2024 15:51

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2024ء) ایس ایچ او للہ ناصر محمود اور ٹیم کی شاندار کاروائی،گھریلو ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی اعظم موٹو فیصل آبادی ڈکیت گینگ کے 03 ملزمان گرفتار، متعدد وارداتوں میں سرقہ شدہ کار ، چھینے گئے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےخطرناک  ڈکیت گینگ کے ملزمان علی اشرف ،علی عمران اور اعظم علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مالمسروقہ کار مالیتی 42لاکھ متعدد وارداتوں میں چھینے گئے طلائی زیورات کل مالیتی31لاکھ32ہزار روپے ، چھینی گئی نقدی مالیتی 32 لاکھ روپے اور دیگر گھریلو سامان مالیتی 10 لاکھ روپے سے زائد بر آمد کر لئے گئے،  ڈکیت گینگ سے ریکوری کا مجموعی تخمینہ 1کروڑ06لاکھ روپے ہے ،  وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز ، پسٹل09ایم ایم،پسٹل30. بور اور کلاشنکوف معہ ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا،  ملزمان ضلع جہلم کے علاوہ خوشاب ، لیّہ ، فیصل آباد اور پنجاب کے کئی دیگر اضلاع کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جن سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈی پی او جہلم کی للہ پولیس کی شاندار کامیابی پر ڈی ایس پی پنڈ دادن خان اور ایس ایچ او للہ کو خصوصی شاباش اور انعامات کا اعلان�

(جاری ہے)

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں