حلقہ این اے 66جہلم 1میںووٹروں،پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ کی تعداد

پیر 23 جولائی 2018 23:23

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) ضلع جہلم میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 66جہلم 1میں مردوں کے 281136ووٹ جبکہ خواتین کے 260160ووٹ جو کل ملا کر 541296بنتے ہیں،جن کی پولنگ کیلئے مردوں کیلئے 100پولنگ سٹیشن اور خواتین کیلئے 100پولنگ سٹیشن جبکہ243 مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح اس حلقہ میں 443پولنگ سٹیشن ووٹروں کے ووٹ ڈالنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح اس حلقہ میں مردوں کیلئے 660پولنگ بوتھ اور خواتین کیلئے 606پولنگ بوتھ جو کل 1266بنتے ہیں۔اسی طرح اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر جن کی تعداد 3535ہے اور پریذایڈنگ آفیسر 886 ہیں،جنہوں نے ٹریننگ مکمل کر لی ہے طارق مجید کھوکھر

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں