فتح پور کے علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے،رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 18 نومبر 2018 22:20

جہلم۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ فتح پور کے علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔بدقسمتی سے گزشتہ ادوار میں اس علاقے کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہے، یہاں پر ترقیاتی کام پر توجہ نہیں دی گئی، اس علاقے میں سڑک پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ وہ اتوار کو جہلم کے نواحی علاقہ فتح پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، رکن صوبائی اسمبلی سمبرین جاوید، ایم پی اے چوہدری محمد جاوید، میزبان راجہ محمد منور اور علاقے کے مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ اس علاقے میں لوگوں کے تمام مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں کوئی آبادی ایسی نہیں ہے جو بجلی سے محروم ہے، ہم نے اس پر بھرپور کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کا بڑا مسئلہ سڑک کا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔ اس حلقے کے جتنے مسائل ہیں، ان کو بہتر انداز میں حل کرائیں گے۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، رکن صوبائی اسمبلی ثمبرین جاوید نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں