جہلم ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سینئر سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جمعہ 15 فروری 2019 21:14

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سینئر سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عرفان حیدر نے سینئر سول جج نوید اقبال تارڑ اور سپرنینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ کیا جبکہ خواتین وارڈ میں تمام خواتین اسیران سے ملاقات کر کے انہیں درپیش مسائل دریافت کیے اس کے ساتھ ساتھ خواتین وارڈ میں ان کو دی جانے والی تعلیمی سہولیات ،فنی تربیت اور سلائی کڑھائی اور دوسرے کورسسز کا بھی معائنہ کیا جبکہ خواتین اور نو عمر وارڈز میں گرم پانی مہیا کرنے پر سپرنیندنٹ جیل کی کوشش کو سراہا انہوں نے جیل کے ہسپتال میڈیکل سٹور اور جنرل وارڈ کے ساتھ ساتھ تمام اسیران کی بیرکس کا بھی معائنہ کیا جبکہ جیل میں انتظامیہ کی طرف سے ایل ای ڈی لگا کر تلاوت قرآن پاک اور احادیث کے ترجمہ کے ساتھ اسیران کو معاشرہ کا اچھا شہری بنانے کی کوشش کو سراہا اور اسے قابل ستائش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں