ڈھوک گولا کے راستے کا طویل عرصہ سے مسئلہ فوری حل کر دیا گیا عوام کا اے سی کو زبردست خراج تحسین

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 فروری 2019 19:07

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر،جہلم) اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان احمد فراز نے ڈھوک گولا کے راستے کا طویل عرصہ سے مسئلہ فوری حل کر دیا عوام کا اے سی کو زبردست خراج تحسین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھوک گولا وارڈ نمبر 1 کے راستے کا مسئلہ جو کہ ایک طویل عرصہ سے چلا آ رہا تھا کہ مین سڑک سے ڈھیروں کا راستہ جو کہ فیکٹریوں کے ہیوی لوڈ کے ٹرکوں کی وجہ سے کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکا تھا اور بارش میں یہ راستہ دریا کی مانند بن جاتا تھا جس سے ڈھیروں کی آبادی کا گزرنا محال ہو جاتا تھا۔

اس مسئلہ کے حل کے لئے اے سی احمد فراز نے موقع پر جا کر ڈھوک گولا کو جانے والے راستہ کا معائنہ کیا اور فیکڑی مالکان کو موقع پر بلا کر راستہ کو درست کرنے کی ہدایت کی جس پر اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں