تمام تر وسائل بروئے کار لا کر تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد مکمل کر کے عدالتوں کو بجھوایا جائے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 اپریل 2019 19:19

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں زیر صدرات کیپٹن سید حماد عابد ڈی پی او جہلم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سکندر مرزا سمیت تمام سرکل افسران اورضلع کے تمام ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیات نے شرکت کی۔میٹنگ میں سنگین نوعیت کے مقدمات کے بارے میں فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں رواں سال کے کرائم اور اس کے انسداد کیلئے بروئے کار لائی گئی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او جہلم نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد مکمل کر کے عدالتوں کو بجھوایا جائے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ضلع میں امن امان لانے کے لیے تمام اشتہاری مجرمان کے علاوہ مفروران اور ناجا ئزاسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ لوگ نوجوان نسل کے قاتل ہیں جس کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے انہوں نے ایس ڈی پی او صدر معظم علی کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ صدر ،کالا چوکی،تھانہ چوٹالہ،تھانہ منگلا اور تھانہ دینہ کی حدود مین جرائم کی رفتار ختم کرنے کے لیے ان تمام تھانوں کے انچارج اور ملازمین کے ساتھ ان علاقوں میں پٹرولنگ بڑھائیں جبکہ آپ ان کی خود مانیٹرنگ کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے اس لیے ایس ایچ اوز عوام کی شکایات پر بروقت دادرسی کریں اور تھانہ کی سطح پر ریلیف کو یقینی بنائی کیونکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انشا ء اللہ ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں