پولیس نے مضرصحت گوشت برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:28

پولیس نے مضرصحت گوشت برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ملزم گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سر گرم عمل تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر مظہر حسین نے دوران گشت للہ چوک سے ملزم جاوید ولد دین محمد کی کا ر نمبری ACG/277میں سے 5من مضر صحت اور بد بو دار گوشت بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم یہ گوشت چھوٹا ساہیوال ضلع سرگودھا سے راولپنڈی لے کر جا رہا تھا۔ سماجی حلقوں نے جہلم پولیس کی سماج دشمن وعناصر کے خلاف اس کاروائی کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں