تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی ختم کرنے اور اسکا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری ناصرجاوید آف سدووال

جمعہ 22 مئی 2020 23:40

پنڈدادنخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی ختم کرنے اور اسکا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کیلئے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بحثیت تحصیل پی ڈی خان کے باسی ہمیں اجتماعی طور پر اپنی پوری کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی،ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈدادنخان کے معروف سیاسی وسماجی رہنما اوربحریہ ٹاون کے صف اول کے پروموٹر معروف کاروباری شخصیت چوہدری ناصرجاوید آف سدووال نے بحریہ ٹاون لاہور میں تحصیل پنڈدادنخان کے عمائدین کے اعزاز میں دیئے گئے افطارڈنر کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ علاقہ سے محبت ایک قدرتی اثاثہ ہے جو انسان کبھی فراموش نہیں کرسکتا ہمیں اپنے علاقہ کے مسائل پر گہری نظررکھ کر سیاسی اورسماجی لیول پر انکے حل کیلئے اپنا پورا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل اور سابق تحصیل ناظمین چوہدری عابد جوتانہ و راجہ افتخار شہزاد نے اپنے اپنے بیان میں تحصیل پنڈدادنخان کی سیاسی و تاریخی حیثیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک ہوجائیں انشااللہ ہماری منزلیں آسان ہوجائیں گی اور تحصیل پنڈدادنخان کو اسکا کھویا ہوا وقارضرور واپس دلائیں گے۔بحریہ ٹاون لاہور میں منعقدہ اس افطار ڈنر میںتحصیل پنڈدادنخان کے مختلف طبقہ فکر سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔واضع رہے کہ چوہدری ناصرجاوید تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سدووال سے تعلق رکھتے ہیں اور معروف کاروبار شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی حیثیت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں