ضلع جہلم ویلی میں ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت شجرکاری مہم جاری

بدھ 12 اگست 2020 18:05

جہلم ویلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) ضلع جہلم ویلی میں ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت مون سون سیزن میں شجرکاری مہم جاری۔ بدھ کے روز کھانڈا بیلہ کے مقام پر ایک تقریب کا اانعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد فرید خان ،ڈی ایف او تجدید جنگلات ہٹیاں بالا ڈویژن مقبول حسین شاہ نے کی اس موقع پرچیف آفیسر ضلع کونسل راجہ انصل حمید، مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ کی راہنما کامران کنول کیانی، شفگتہ کیانی عطاقہ بی بی ،وحید فرید خان صحافی سید اسرار ہمدانی ، مبارک اعوان، یوسف ہمدانی، نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ایف او تجدید جنگلات ہٹیاں بالا ڈویڑن مقبول حسین شاہ نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کی طرح ضلع جہلم ویلی میں بھی مون سون سیزن میںبھرپور شجرکاری مہم جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کا حسن جنگلات کی وجہ سے ہے محکمہ جنگلات آزادکشمیر کو سرسبزو شاداب بنانے کیلئے انتظامیہ اور عوام کے اشتراک مون سون سیزن میں بھرپور شجرکاری کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی پوری کوشش ہو تی ہے کہ جہاں پر بھی پودے لگایا جائے وہاں سے سو فیصد رزلٹ حاصل کیا جائے ۔ ان پودوں کی خفاظت کی ذمہ داری صرف محکمہ جنگلات پر نہیں بلکہ ہر شہری کی زمہ داری ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد فرید خان نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجرپروری کے رحجان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

محکمہ جنگلات اچھا کام کررہا ہے جس پر جنگلات کے آفیسران و اہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں کے صحن میں ایک پودا ضرور لگائیں۔ درخت زمین کا زیور ہوتے ہیں موسمیاتی تبدیلی کا درآرمدار ان درختوں پر ہوتا ہے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ اپنی کامیابی کی طرف رواں دواں ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بھی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ہمیں ہدایت بھی دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ محکمہ جنگلا ت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں