ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں کل مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہرحیات

جمعہ 26 فروری 2021 20:45

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں 69 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 14 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 60641 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1476 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1355 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کرونا وائرس سے 41 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 46488 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 984 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں